
منڈی بہاوالدین بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ؟رورل ہیلتھ سنٹر چیلیانوالہ کے سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عدنان نثار کے قریبی ساتھی اور سینئر ڈسپنسر مرزا ذوالفقار علی کا کلینک سیل کر دیا گیا ہے ۔ہسپتال سٹاف کے ساتھ منافقت کرنے والا ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر کے شکنجہ میں پھنس گیا ۔تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر چیلیانوالہ میں تعینات منڈی بہاوالدین کے رہائشی مرزا ذوالفقار علی نے عرصہ دراز سے چک نمبر 1چیلیانوالہ سٹیشن پر غیر قانونی کلینک بنا رکھا تھا جہاں پر وہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف تھا اور اسے سینئر میڈیکل آفیسر چیلیانوالہ ڈاکٹر عدنان نثار کی مکمل سرپرستی حاصل تھی ۔گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل نے اپنے عملہ کے ہمراہ اسکے کلینک پر چھاپہ مارا اور زائد المعیاد ادویات سمیت انجکشن لگانے والی سرنجیں اور جانوروں کو لگانے والے ٹیکے برآمد کر لئے ۔کلینک پر صفائی کا کوئی انتظام نہ تھا اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے ۔جس پر اسکا کلینک فوری طور پر سیل کر دیا گیا اور اسکے خلاف مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ مرزا ذوالفقار علی اپنے آپ کو سینئر ڈسپنسر ظاہر کر کے محکمہ صحت کے افسران اور عملہ کو بلیک میل کرتا ہے اور ڈاکٹر عدنان نثار سے کو عملہ کی شکایتیں لگانے کا ماہر ہے اسکے بارے میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں عوامی سماجی حلقوں نے محمد افضل ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انسان دشمن عطائی مرزا ذوالفقار علی کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تا کہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں ۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں