شکار پور(مانیٹرنگ ڈیسک) گڑھی یاسین میں بیٹے نے غیرت کے نام پرماں کو قتل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گڑھی یاسین میں بیٹے نے اپنی والدہ کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تاہم واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور عورت کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے شبہ پر ماں کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا تاہم عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا ئیںگے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.