
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسمبلی اجلاس کی موبائل فون کے ذریعے کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں سرکاری ٹی وی نے اجلاس کا مکمل بلیک آوٹ کیے رکھا تھا جس کی وجہ سے پرائیوٹ میڈیا نے لابی میں نصب ٹی وی سکرینوں سے سکائپ کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کے خطابات سنوائے تھے۔ میڈیا کی طرف سے موبائل فون کے ذریعے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کوریج کا سپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی قواعد وضوابط گیلری سے موبائل فون کے ذریعے کوریج کی اجازت نہیں دیتے جس کے بعد موبائل فون کے ذریعے اجلاس کی کوریج پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں