منڈی بہاؤالدین ڈی سی او مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ قومی ترقی کا دارومدار ٹیکسوں کی رقم پر ہوتا ہے۔ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ٹیکس ادائیگی کو قومی کلچر کی حیثیت دینا ہو گی۔ 10اپریل کو ’’ٹیکس ڈے‘‘ منانے کا مقصد عوام میں اجتماعی شعور اجاگر کرنا ہے ۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہذب قومیں ٹیکس کی ادائیگی پر فخر محسوس کرتی ہیں کیونکہ ٹیکس دے کر ہی ہر شخص قومی ترقی میں انفرادی کردار ادا کرتا ہے۔ 10اپریل کو ضلعی سطح پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا جائیگا۔انہوں نے اے ڈی سی افضال احمد وڑائچ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں ای ڈی او زفنانس اینڈ ڈویلپمنٹ، ایجوکیشن، کمیونٹی ڈویلپمنٹ جبکہ ڈی اوز ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، سوشل ویلفیئر، آئی پی ڈبلیوایم،لیبر، انفارمیشن، ڈی ایس پی (ہیڈکوآرٹر) اور ٹی ایم او کو ممبر نامزد کیا گیا۔ یہ کمیٹی ٹیکس ڈے بھر پور طریقے سے منانے کے لئے انتظامات کرے گی۔ مظفر خان سیال نے کہا کہ سیمینار میں منتخب نمائندوں ، میڈیا کے ارکان، ماہرین تعلیم، بینکاروں اور ممتاز حیثیت رکھنے والی خواتین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.