
اٹھارہ ہزاری(مانیٹرنگ ڈیسک)اٹھارہ ہزاری سے60کلو میٹردور خوشاب روڈ پر زائرین کے ڈالے اور ٹرک کے تصادم میں ڈرائیور اور چار خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ دو بچوں و چار عورتوں سمیت نو افراد زخمی ہو گئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے زائرین دربار حضرت سلطان باہو سے ہنڈائی ڈالہ نمبری آر ائی ایس 1461 پرواپس جارہے تھے کہ خوشاب روڈ پر جنڈ مالی کے قریب ان کی گاڑی کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں ڈالے کا مخالف سمت سے آنیوالے ٹرک نمبری ایف جی اے 9837سے خوفناک تصادم ہو گیا ۔حادثے کے نتیجہ میں ڈالے کا ڈرائیورخرم شہزاد ولد نور محمد سکنہ واں بھچراں اور چار خواتین 60سالہ نسرین بی بی،25سالہ سعدیہ ،55سالہ مریم بی بی اور65سالہ صاباں مائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ دو بچوں اور چار خواتین سمیت نو افراد زخمی ہوئے اطلاع ملتے ہیں پٹرولنگ پولیس کی اطلاع پر ریسکیو1122اور مقامی تھانہ کوٹ شاکر پولیس بھی آ گئی۔ زخمیوں کے نام عاصمہ بی بی ،شجیلہ مائی،دعا فاطمہ،نسیم بی بی ،شمیم بی بی ،نسیم مائی،عاصم وقار، محمد شعیب اور محمد اسحاق کو فوری طور آر ایچ سی کوٹ شاکر شفٹ کیا گیا جہاں سے تین شدید زخمی خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کروایا گیا ,انکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں