منڈی بہاؤالدین اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین شبیر حسین چیمہ نے نواحی گاؤں آہدی میں چھاپہ مار کر مضر صحت کھویا اور جعلی دیسی گھی بنانے والاکارخانے کو سیل کر دیا۔ مالک کے بھائی سمیت فیکٹری میں کام کرنے والے 3افراد گرفتار کرلئے گئے ۔ چھاپے کے دوران 150کلو غیرمعیاری کھویا قبضے میں لے کر مزید کھویا بنانے والا دودھ تلف کر دیا گیا۔ایک ملزم فرار ہو گیا۔ فیکٹری کے اندر انتہائی گندے ماحول اور خطرناک مواد کے ساتھ کھویا تیار کیا جا رہا تھا۔فیکٹری کا مواد ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوایا گیا تھا جس کے رزلٹ میں مضرصحت مواد کی تصدیق ہوگئی۔ کارخانے میں گندگی کے ڈھیر تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے انسانی صحت کے ساتھ کھیلنے کے عمل پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھویا اور جعلی دیسی گھی کے نام پر موت تقسیم کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔ اے سی نے تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر بھی درج کرا دی ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.