پاکستان میرا جنون ہے اور میں اپنے وطن سے دور نہیں رہ سکتا ، جینا مرنا پاکستان میں ہے اور اس سے دور نہیں بھاگ سکتا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری 

شجاعت حسین نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی سابق صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران چوہدری شجاعت حسین نے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ کسی ڈیل کے تحت بیرون ملک نہیں آیا پاکستان میرا جنون ہے اور میں اپنے وطن سے دور نہیں رہ سکتا ، جینا مرنا پاکستان میں ہے اور اس سے دور نہیں بھاگ سکتا ۔ڈاکٹرز نے جیسے ہی سفر کرنے کی اجازت دی اسی وقت پاکستان واپس آجاوں گا۔انہوں نے چوہدری برادران کو دبئی میں ملاقات کی دعوت بھی دی جس پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد دبئی آنے کا فیصلہ کریں گے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق صدر کے فون کے بعد چوہدری شجاعت حسین آئندہ چند روز میں دبئی کیلئے روانہ ہونگے اور سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات کریں گے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.