ہوم
ہیلاں نیوز
ہیلاں میں سیوریج پائپ لائن کی کھدائی کے اردگرد وارننگ ٹیپ اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات
اعلی حکام حادثات کا نوٹس لیں اور ٹھیکیدار کو کام کے دوران حفاظتی تدابیر کو اپنانے کے حکم صادر کرائیں ۔عوامی مطالبہ
ہیلاں(عوامی رپورٹ)تفصیلات کے مطابق سیوریج پائپ لائن جس کا کام اس وقت بڑی ہی سستی سے جاری ہے تو دوسری طرف ناقص حکمت عملی کے باعث کسی پریشانی سے کم نہیں کئی بار اعلی حکام کو بتایا گیا کہ کوئی حفاظتی اقدمات نہیں کئے گئے نہ ہی کھودے ہوئے ایریا کے اردگرد کوئی وارننگ ٹیپ ہے آئے روز حادثات پیش ہوتے ہیں کسی کو اس سے کوئی پروا نہیں ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب ہیلاں کا رہائشی اپنی گدا گاڑی پر ریت لاد کر کہیں کا رہا تھا حفاظتی اقداما ت نہ ہونے کی وجہ سے جب کھودے گئے کھڈے کے پاس سے گزر رہا تھا تو وہ اچانک کھڈے میں گر کیا جس کو بڑی مشکل سے نکالا گیا ہیلاں پھالیہ نیوز اوراہل علاقہ کی ایک بار پھر اعلی حکام سے گزارش ہے کہ اس کا نوٹس لیا جائے اور ٹھیکیدار کو ہدایات دی جائے کہ جہاں کھڈے نکالے ہوں اس ایریا کو حفاظتی ٹیپ کے ساتھ ساتھ کوئی رکاوٹ بھی رکھی جائے اور اس کو سختی سے چیک بھی کیا جائے

ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں