ہوم
منڈی بہاؤالدین نیوز
مظفر خاں سیال محکمہ صحت ضلع منڈی بہاوالدین کے درجہ چہارم ملازمین کے لیے انسانی شکل میں رحمت کا فرشتہ بن گئے ۔
سید حفیظ سبزواری کی تحریری درخواست پر ای ڈی اوہیلتھ منڈی بہاوالدین کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دے دیا

منڈی بہاوالدین ( سید حفیظ سبزواری)کے مطابق ہیلتھ ایمپلائز کونسل ضلع منڈی بہاوالدین کے صدر سید حفیظ سبز واری نے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کے درخواست دی کہ صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین گریڈ ایک تا چار کے لیے گورنر پنجاب کی جانب سے ایک اضافی ترقی ،سروس کے مطابق ان کی پروموشن اور ہر سکیل کے سرکاری ملازم کو اُس کے اگلے سکیل میں ترقی کے احکامات 2014میں جاری کیے گئے اور ترقیاں دینے کا فیصلہ یکم جولائی 2007سے کیا گیا ۔صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری محکموں نے گورنر پنجاب کے ان احکامات کی تکمیل کر دی ہے مگر پونے دو سال کا عرصہ بیت جانے کے بعد بھی محکمہ صحت ضلع منڈی بہاوالدین کے حکام نے ان احکامات پر عملدرآمد نہ کیا جو کہ ملازمین کی کھلم کھلا حق تلفی ہے ۔درخواست کی کاپیاں محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور DCOمنڈی بہاوالدین کو بھی ار سال کی گئیں ۔ڈی سی اومظفر خاں سیال نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ای ڈی اوہیلتھ منڈی بہاوالدین سے رپورٹ طلب کی ۔ای ڈی اوہیلتھ نے ان احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ منڈی بہاوالدین کو دو ہفتہ کے اندر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں ۔محکمہ صحت ضلع منڈی بہاوالدین کے درجہ چہارم ملازمین نے ہیلتھ ایمپلائز کونسل کی اس کاوش کو سراہا ہے اور انسانی خدمت کے عظیم شاہکار مظفر خاں سیال DCOمنڈی بہاوالدین کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظفر خاں سیال حقیقی معنوں میں ہمارے لیے رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں
ایک تبصرہ شائع کریں