۔

  ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

 پاکستان ٹیسٹنگ سروس (پی ٹی ایس) کے توسط سے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 میں اعلان کیا۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پاکستان ٹیسٹنگ سروس پی ٹی ایس ویب سائٹ www.pts.org.pk پر آن لائن درخواست دیں یا ریسکیو ویب سائٹ www.rescue.gov.pk پر دستیاب لنک پر مورخہ 15-07-2021 تک درخواست دیں۔نام آسامی: ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن ای ایم ٹی
بنیادی سکیل: (بی پی ایس 11)
تعداد آسامی: 651 ( ضلع منڈی بہاوالدین 06)
تعلیمی قابلیت: نرسنگ یا پیرامیڈیکل ڈپلومہ
عمر کی حد: 20-30 سال
 ان ملازمتوں کے بارے میں دیگر تمام تفصیل ذیل میں دی گئی ہے
۔

  ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

سابق حکومت پنجاب کی ناقص پالیسیاں اور موجودہ حکومت پنجاب کیلئے بڑا چیلنج ۔ 
پھالیہ(بیورو چیف) تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ صوبہ پنجاب
 کا وہ واحد ہسپتال ہے جس میں درجنوں اسامیاں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہوئی ہیں ،پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سابق حکومت نے ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کے نام پر کروڑوں روپے کے گھپلے کیے جس کا کیس نیب پنجا ب میں زیر سماعت ہے اور سابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب اس تمام کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہے اور نیب کو مطلوب ہے THQہسپتال پھالیہ میں گزٹڈ آفیسران کی 49،پیرا میڈکل سٹاف کی 16 اور درجہ چہارم کی 8اسامیاں خالی ہیں انتہائی حیران کن امر یہ ہے کہ THQہسپتال بغیر سرجن کے چل رہا ہے گزٹڈ خالی اسامیوں میں ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسرز مردانہ کی پانچ اور زنانہ کی 3اسامیاں خالی ہیں جبکہ سینئر میڈیکل آفیسرز کی 6اسامیاں خالی ہیں اسی طرح سرجن کی تینوں اسامیاں ،ایمرجنسی میڈیکل آفیسرز کی 3،سینئر بلڈ ٹرانسفیوژن آفیسر کی 1،فارما اسسٹ کی 4،ہیڈ نرس 1، پیتھالوجسٹ1،سینئر ڈینٹل سرجن1،ڈینٹل سرجن3،گائنا کالوجسٹ1،میڈیکل سپیشلسٹ1،آرتھوپیڈ ک سرجن2 ،بچوں کے سپیشلسٹ 3،بے ہوش کر نے والے ڈاکٹر کی 1،چیسٹ سپیشلسٹ1،ڈرماٹالوجسٹ 1،ریڈیالوجسٹ1،ENTسپیشلسٹ1،سینئر ویمن میڈیکل آفیسر1،ویمن میڈیکل آفیسر2،میڈیکل آفیسر3 اور ہیڈ نرس کی 1اسامی خالی ہے ۔پیرا میڈکس سٹاف کی 16اسامیاں خالی ہیں ان میں ہومیو ڈسپنسر،حکیم،لیڈی ہیلتھ وزٹر،ڈینٹل ٹیکنشن ،آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ ،ڈسپنسر،ایکسرے اسسٹنٹ، دواساز،لیبارٹری اسسٹنٹ،ری فیکٹر ،لیبارٹری اسسٹنٹ برائے بلڈ بنک اور ریڈیو گرافر کی اسامیاں ایک عرصہ سے خالی پڑی ہوئی ہیں ۔ اسی طرح درجہ چہارم کی 8اسامیاں خالی ہیں جن میں ڈرائیور،ٹیوب ویل آپریٹر،وارڈ سرونٹ،سینٹری ورکر،کک اور چوکیدار کی اسامیاں شامل ہیں۔سابقہ حکومت نے اس ہسپتال پر کوئی توجہ نہیں دی اور ہسپتال میں مریضوں کو ادویات بھی نہایت گھٹیا کمپنی کی بے شمار کمیشن لے کر فراہم کی گئیں جن میں کوئی اثر نہیں البتہ ہسپتال میں ری ویمپنگ کے نام پر گزشتہ 5سالوںمیں 15کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی گئی جو کہ کرپٹ افسران کے ہتھے چڑھ گئی ۔اب جبکہ پنجاب میں تبدیلی آچکی ہے اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ حکومت پنجا ب کیلئے ایک چیلنج بن چکا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور بالخصوص صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سے انسانیت کے نام پر اپیل کی ہے خدارا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں لوگوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملہ کی کمی کو فوری پورا کیا جائے اور اس ہسپتال میں ری ویمپنگ کے نام پر کروڑوں روپے کے ہونے والے گھپلوں کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرو اکر ان میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے 

  ہیلاں پھالیہ نیوز کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.